لیسکو اوکاڑہ سرکل، 2019ء میں 4521 کنکشن چیک کئے گئے

لیسکو اوکاڑہ سرکل، 2019ء میں 4521 کنکشن چیک کئے گئے

  



لاہور(خبرنگار)بجلی چوری کے خلاف لیسکو اوکاڑہ سرکل کے فیلڈ افسران اور ٹاسک فورس کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کے مطابق یکم جولائی 2019سے 31دسمبر 2019 کے دوران گھریلو، کمرشل، زرعی، اور انڈسٹریل کیٹیگری کے کل 4521کنکشنز چیک کئے گئے۔ جس دوران 687 کنکشنز میں بے ضابطگی سامنے آنے پر ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروائی گئیں جس میں سے اب تک517 ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی جاچکی ہیں۔ایس ای اوکاڑہ سرکل اللہ یار خان کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے تمام خلاف ضابطہ کنکشنز کو کل13 لاکھ 80 ہزار ڈیٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے جبکہ43 لاکھ 40 ہزار روپے ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو کے تمام سرکلز میں بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ بجلی چوری جیسے گھناؤنے جرم کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا اور معاشرے کو بجلی چوری جیسے کینسر سے نجات دلائی جائے گی۔بجلی چوری نے معاشرے پر جو منفی اثرات مرتب کئے ہیں انکا تدراک ہم سب پر فرض ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1