دی پنجاب سکول فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں 29 فروری کو عشائیہ دیگا

    دی پنجاب سکول فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میں 29 فروری کو عشائیہ دیگا

  



لاہور(سٹی رپورٹر)دی پنجاب سکول کا اولڈ اسٹوڈنٹس کے اعزاز میں 29 فروری کو عشائیے کا اہتمام کیا جائے گا جو کہ سال 2020 کا سالانہ عشائیہ ہے جسے شہداء وطن کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔عشائیے میں پنجاب سکول سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز، انجینیرز، بیوروکریٹس، اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔دی پنجاب سکول کی جانب سے ہر سال فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں دئے جانے والا عشائیہ ایک اچھی روایت ہے۔ فارغ التحصیل طلبہ عشائیے میں میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ائیر فورس میں شہید ہونے والے فلائنگ کیپٹن محمد عباد کی خدمات کو سراہتے ہوئے پنجاب سکول کی جانب سے ان کی والدہ کو بہترین اعزاز سے نوازا جائے گا۔فلائنگ کیپٹن محمد عباد کا تعلق بھی دی پنجاب سکول سے تھا،شہدا وطن کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1