اعصام الحق قریشی اوپن سوڈڈی فرانس ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  اعصام الحق قریشی اوپن سوڈڈی فرانس ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  



 پیرس(آئی این پی)پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کے ہوریا ٹکاؤ اور انکے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دیکر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔فرانس میں جاری اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ نے سخت مقابلے کے بعد رومانیہ کے ہوریا ٹکاؤ اور انکے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو 7-6(7-4)، 6-7(4-7) اور 11-9 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں فاتح جوڑی کا مقابلہ نیل سکوپسکی اور جمی مرے پر مشتمل برطانوی جوڑی سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی