انگلش بسکٹس کی میراتھن میں اسپانسر کی حیثیت سے شمولیت

  انگلش بسکٹس کی میراتھن میں اسپانسر کی حیثیت سے شمولیت

  



کراچی (پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے بسکٹس برانڈ انگلش بسکٹس مینو فیکچررز (ای بی ایم) نے معزور افراد کیلئے معاشرے میں رواداری اور قبولیت کو فروغ دینے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے اسپیشل اولمپکس پاکستان کے یونیفائیڈ میراتھن میں باضابطہ طور پر اسپانسرکے طورپر شمولیت اختیار کرلی۔ اس شراکت داری کا مقصد ذہنی اور جسمانی طور معزور افراد کی معاشرے کا اہم حصہ،کھویا ہوا وقاراور حق دلوانا ہے۔ کراچی میں زیادہ شمولیت اور با اختیار بنانے کیلئے سب سے بڑے اقدام کے طور پر ہر سال میراتھن کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد معزور افراد کی حوصلہ افزائی اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔ 5فروری 2020کو معین خان اکیڈمی، ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہونے والے اس ایونٹ میں 21Kکی ہاف میراتھن، 10کلومیٹر، 5کلو میٹر اور 1کلومیٹر کی یونیفائیڈ واک بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر انگلش بسکٹس کے ڈائریکٹر شاہ زین منیر کا کہنا تھا کہ اسپیشل اولمپکس میراتھن میں شمولیت اور تنوع کو شامل کیا گیا جو ای بی ایم کے اقدار ہیں جس پر بھرپور انداز سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

  

لہذا اس مقصد کیلئے حصہ لینا ایک اعزاز کی بات ہے کیونکہ یہ سب کیلئے افہام و تفہیم کا پیغام بکھیرتے ہوئے ایک نئے دور کی ابتداء ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی کا عزم ہے جس کیلئے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اپنے قیام کے بعد سے ہی ای بی ایم کمیونٹی کی مدد کے پیغام کو فروغ دے رہی ہے اس کے ساتھ عمر، جنس اور قابلیت کی مناسبت سے شمولیت کے پیغام کو عام کرنے میں مشغول ہے۔ کمپنی کے ملازمین اور رضا کار بڑی تعداد میں میراتھن میں شامل ہوں گے جس سے ظاہر ہے کہ کمپنی ایسے وژن اور مشن کو جاری رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کا فروغ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی