بش فائر امدادی میچ کل ہوگا،پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم بھی میچ کھیلیں گے

        بش فائر امدادی میچ کل ہوگا،پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم بھی میچ کھیلیں گے

  



میلبورن(اے پی پی) بش فائر امدادی میچ (کل) اتوار کو سڈنی کی بجائے میلبورن میں کھیلا جائے گا۔۔ ریلیف میچ میں بھارتی کے نامور کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور ویسٹ انڈیز کے کورٹنی واش کوچنگ کریں گے جبکہ اس میچ میں پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم، جسٹن لینگر، ایڈم گلکرسٹ، بریٹ لی اور الیکس بلیک ویل سمیت کئی نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیون رابرٹس نے بتایا کہ میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی آسٹریلوی ریڈ کراس ڈیزاسٹر ریلیف اینڈ ریکوری فنڈ کیلئے وقف ہوگی تاکہ ان افراد کی مدد کی جاسکے جو آتشزدگی کی لپیٹ میں آئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی