انڈر 19ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج تیسری پوزیشن کیلئے کھیلیں گے

  انڈر 19ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج تیسری پوزیشن کیلئے کھیلیں گے

  



بنونی (آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 13 ویں آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کی تیسری پوزیشن کیلئے میچ (آج) ہفتہ کو ویلو مور پارک، بنونی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپئن بھارت کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ (کل)اتوار کو جے بی مارکس اوول، پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی کمان جیسی تاشکوف سنبھالیں گے۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے تیسری پوزیشن کے میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے اور شائقین کرکٹ کا اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی گی۔ تفصیلات کے مطابق 13 واں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ عروج کو پہنچ چکا ہے، میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ (آج) ہفتہ کو بنونی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپئن بھارت کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ (کل) اتوار کو جے بی مارکس اوول، پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی