بھارت اور نیوزی لینڈ آج دوسرے ون ڈے میں آمنے سامنے

بھارت اور نیوزی لینڈ آج دوسرے ون ڈے میں آمنے سامنے

  



آکلینڈ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچون پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ایڈن پارک، آکلیند میں کھیلا جائے گا۔ کیویز ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں بھارت کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے میزبان کیویز ٹیم کو پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ ابتدائی دو ون ڈے میچز سے باہر ہونے کے بعد کیویز ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 فروری کو ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور بھارتی ٹیموں کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ 14 سے 16 فروری تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 فروری تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا آخری ٹیسٹ میچ 29 سے 04 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی