ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 10 فروری سے شروع ہوگا

  ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 10 فروری سے شروع ہوگا

  



بیونس آئرس (اے پی پی) اے ٹی پی ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 10 فروری سے ارجنٹائن کے دارلحکومت اور سب سے بڑے شہر بیونس آئرس میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ اے ٹی پی بیونس آئرس ایونٹ کا 23 واں ایڈیشن ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ یہ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔

ے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اٹلی کے ٹینس سٹار مارکو سیچینیٹو اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں میزبان میکسیمو گونزالز اور انکے ہم وطن جوڑی دار ہوراسیو زیبالوس ٹائٹل کے دفاع کے لئے میدان میں اتریں گے۔ 10 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی