انجری کے باعث جوفرا آرچر آئی پی ایل اور سری لنکا کیخلاف سیریز سے آؤٹ

  انجری کے باعث جوفرا آرچر آئی پی ایل اور سری لنکا کیخلاف سیریز سے آؤٹ

  



لندن(آئی این پی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز اور انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل)سے باہر ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 24 سالہ جوفرا آرچر گزشتہ مہینے جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوران دائیں کہنی میں بون سٹریس انجری کا شکار ہوئے تھے اور سیریز کے بقیہ تین میچوں سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز جوفرا آرچر کی کہنی کے نئے سکین کئے گئے جن میں لو گریڈ سٹریس فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔ای سی بی کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر اب ای سی بی کی ٹیم کے ساتھ انجری سے نجات کیلئے بحالی پروگرام شروع کریں گے تاکہ وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے دستیاب ہو سکیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی