ہنڈا کاکرکٹر عابد علی کو ریکارڈ بریکنگ پرفارمنس پر خراج تحسین

ہنڈا کاکرکٹر عابد علی کو ریکارڈ بریکنگ پرفارمنس پر خراج تحسین

  



لاہور(پ ر) ہنڈا اٹلس کارز(پاکستان) لمیٹڈ نے 21 جنوری 2020 کو ہنڈا فورٹ لاہور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین عابد علی کے اعزاز میں ان کی ریکارڈ بریکنگ پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ہنڈا اٹلس کارز(پاکستان) کی جانب سے عابد علی کو ان کے پہلے ہی ایک روزہ اور ٹیسٹ میچ میں سنچریز مکمل کر نے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پرہنڈا سوک 1.5L وی ٹیک ٹربو پیش کی گئی۔ ہنڈا کی طرف سے مزید کہا گیا کہ عابد علی ہنڈا کے فلسفے پاور آف ڈریمز پر عمل کر کے اپنے خوابوں کو سچ کر دکھانے کے جزبے کی شاندار مثال ہیں۔ اس سادہ اور پروقار تقریب میں ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کے پریزیڈنٹ اور سی ای او مسٹر ہیرونوبو یوشیمورا اورجی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ مسٹر عامر نزیر نے عابد علی کو ایک اعلامیہ چابی دی اور اس طرح عابد علی ہنڈاا سوک 1.5L وی ٹیک ٹربوحاصل کرنے والے پہلے اعزازی کسٹمر بنے۔

اس موقع پر عابد علی کی فیملی بھی موجود تھی۔ نئی ہنڈ ا سوک 1.5L وی ٹیک ٹربو کو تقریب میں موجود تمام حاضرین نے بہت سراہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی