ایچ بی ایل پی ایس ایل پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا

      ایچ بی ایل پی ایس ایل پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا جس کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔2016ء سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ پاکستان منتقل ہوئی۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2017ء کا فائنل پاکستان میں منعقد کیا گیا، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن میں بھی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی آہستہ آہستہ پاکستان واپسی کا سفر جاری رہا۔

   اس حوالے سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2018 کے 3 میچز (جن میں 2 پلے آف اور فائنل) پاکستان میں کھیلے گئے۔ اس ایڈیشن میں پہلی مرتبہ چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کو بھی لیگ کا حصہ بنایا گیا۔ سیزن 2019 میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 8 میچوں کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی نے کی۔ تاریخی ایونٹ کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی حاصل کی۔ پی ایس ایل 2016ء ایڈیشن کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل لیگ کے پہلے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بھی مدمقابل آئی تھیں۔ لیگ میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔ امید کی جاری ہے کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں بھی مداحوں کو سنسنی سے بھر پور میچز دیکھنے کو ملیں گے۔