کرکٹ چیلنج کی کراچی این ای ڈی یونیورسٹی میں شاندار انڑی

  کرکٹ چیلنج کی کراچی این ای ڈی یونیورسٹی میں شاندار انڑی

  



لاہور(پ ر)ٹیکنو موبائل کی جانب سے کراچی این ای ڈی یونیورسٹی میں 7 فروری کو شاندار ٹیکنو کرکٹ چیلنج کامیدان سجایا گیا۔ اس تقریب کو پاکستان کے نامور کرکٹ سٹار یونس خان کی شمولیت نے او ر بھی پر جوش بنا دیا۔جسے طلبہ کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ او ر انہوں نے بڑھ چڑھ کے تمام سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ جنرل مینیجر کریک ما کا کہنا ہے کہ،ٹیکنو ہمیشہ سے ایسے کیمپین متعارف کرانے کا خواہشمند رہا ہے، جو ہمارے صارفین کے لئے کچھ نیا لائے۔ ٹیکنو کرکٹ چیلنج کوصارفین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ ہم آگے بھی اپنے صارفین کے لئے معیاری اور لطف اندوز کیمپین متعارف کرانے کے لئے پر امید ہیں۔

کرکٹ لیجنڈ یونس خان، ٹیسٹ کرکٹ کے سا تھ ساتھ باقی فارمیٹ میں بھی قابل زکر عالمی ریکارڈ ب بنا چکے ہیں۔اور حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازہ گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی