پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ کا اختتام جیت سے کرنیکا خواہشمند

  پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ کا اختتام جیت سے کرنیکا خواہشمند

  



بینونی(آئی این پی)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ (آج)ہفتہ کوہوگا۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اسکواڈمیں شامل تمام کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرکے بھارت سے شکست کا غم بھلانا چاہتے ہیں۔میچ کے لیے قومی انڈر 19 ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے، کمر کی تکلیف کے باعث فاسٹ باؤلر طاہر حسین نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے یہ میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ بھارت سے یکطرفہ شکست کے بعد کھلاڑی دباؤ کا شکار تھے تاہم ایک روز آرام کے بعد تمام کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشنز میں شرکت کی ہے۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ اسکواڈ میں شامل ہر فرد 8 جنوری کو بینونی میں شیڈول میچ جیت کر ایونٹ کا اختتام جیت سے کرنے کا خواہاں ہے۔

  

اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کو باور کرایا ہے کہ ہر دن ایک نیا دن ہوتاہے اور وہ گذشتہ شکست کو ذہن سے نکال کر آئندہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں مایوسی کی بجائے بہترین اختتام بھی کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کا اہم حصہ ہے۔ہیڈ کوچ قومی انڈر 19 ٹیم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے پاکستان ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کا سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرپانا بھی ہمیں دیگر ٹیموں سے منفرد بناتا ہے۔اعجاز احمد نے کہا کہ طاہر حسین کمر میں تکلیف کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے رہے تاہم ان کے متبادل کا فیصلہ میچ کے روز کیا جائے گا۔

بینونی(آئی این پی)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ (آج)ہفتہ کوہوگا۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اسکواڈمیں شامل تمام کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرکے بھارت سے شکست کا غم بھلانا چاہتے ہیں۔میچ کے لیے قومی انڈر 19 ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے، کمر کی تکلیف کے باعث فاسٹ باؤلر طاہر حسین نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے لیے یہ میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ بھارت سے یکطرفہ شکست کے بعد کھلاڑی دباؤ کا شکار تھے تاہم ایک روز آرام کے بعد تمام کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشنز میں شرکت کی ہے۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ اسکواڈ میں شامل ہر فرد 8 جنوری کو بینونی میں شیڈول میچ جیت کر ایونٹ کا اختتام جیت سے کرنے کا خواہاں ہے۔اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ نے کھلاڑیوں کو باور کرایا ہے کہ ہر دن ایک نیا دن ہوتاہے اور وہ گذشتہ شکست کو ذہن سے نکال کر آئندہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں مایوسی کی بجائے بہترین اختتام بھی کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کا اہم حصہ ہے۔ہیڈ کوچ قومی انڈر 19 ٹیم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے پاکستان ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کا سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہ کرپانا بھی ہمیں دیگر ٹیموں سے منفرد بناتا ہے۔اعجاز احمد نے کہا کہ طاہر حسین کمر میں تکلیف کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے رہے تاہم ان کے متبادل کا فیصلہ میچ کے روز کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی