کبڈی ورلڈکپ کل شروع، افتتاحی میچ میں پاکستان اور کینیڈ اکی ٹیمیں آمنے سامنے

  کبڈی ورلڈکپ کل شروع، افتتاحی میچ میں پاکستان اور کینیڈ اکی ٹیمیں آمنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ (کل) اتوار سے شروع ہوگا۔ پنجاب سٹیڈیم میں افتتاحی میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جرمنی کی ٹیم لاہور پہنچ گئی، سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی کبڈی کپ (کل) اتوار سے شروع ہوگا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ عالمی کبڈی کپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ایونٹ کے میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، بھارت، کینیڈا، کینیا، آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، سیرالون اور آزربائیجان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 16فروری تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جرمنی کی ٹیم لاہور پہنچ گئی، سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کئے گئے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے مہمان ٹیموں کی میزبانی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان اپنا پہلا میچ پہلے روز کینیڈا کے خلاف کھیلے گا جس میں تماشائیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، متعلقہ اداروں نے سکیورٹی پلان تیار کر لیا۔