سیف حسن کا بنگلہ دیش کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو

    سیف حسن کا بنگلہ دیش کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو

  



اسلام آباد/ راولپنڈی۔(اے پی پی) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز سیف حسن نے پاکستان کے خلاف اپنے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ سیف حسن نے راولپنڈی کے مقام پر پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ سیف حسن ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 96 ویں بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ گزشتہ سال بنگلہ دیش کی طرف سے 7 کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔جن میں عارف الحق، ناظم الاسلام، محمد متھن، خالد احمد، نعیم حسن، شادمان اسلام اور عبادت حسین شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی