کبڈی ورلڈ کپ،تیاریوں کو حتمی شکل دیدی،ڈی سی لاہور

      کبڈی ورلڈ کپ،تیاریوں کو حتمی شکل دیدی،ڈی سی لاہور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبڈی میچ 09 فروری تا 16 فروری تک جاری رہیں گے اورلاہور میں 09 فروری کو میچ کی افتتاحی تقریب ہو گی، 10 فروری کو 04 میچز، 11 فروری کو 04 میچز، 15 فروری کو سیمی فائنل جبکہ 16 فروری کو اختتامی تقریب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے کبڈی ورلڈ کپ میچ میں افسران کی ڈیوٹی روسٹر کا پلان جاری کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مین انکلیوژر میں ڈی جی سپورٹس کے ہمراہ تمام تر انتظامات کو اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور زیڈ او آئی ایس ندیم باجوہ مانیٹر کریں گے اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ ملکر سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات کو دیکھیں گے اورمحمد یاسین اور امداد حسین تحصیل ماڈل ٹاؤن داخلی دروازے لبرٹی گول چکر کی جانب تمام تر انتظامات کو دیکھیں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر رانا امجد اور ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس تنویر عباس ڈی جی سپورٹس آفس میں قائم کنٹرول روم میں تمام تر انتظامات کو مانیٹر کریں گے۔


۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایس ایم ڈبلیو سرفراز احمد نشتر پارک کمپلیکس کے اندر اور روٹ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مانیٹر کریں گے اورسول ڈیفنس آفیسر محمد عرفان علی روٹ کے مختلف پوائنٹس اور پارکنگ اسٹینڈ پر رضاکاروں کی تعیناتی اور بمب ڈسپوزل سکواڈ کو یقینی بنائیں گے۔پروٹوکول آفیسر سید شاہ ذوالفقار وی وی آئی پی موومنٹ، اسٹیڈیم کے اندر تمام سہولیات کی فراہمی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مانیٹر کریں گے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں قائم کئے جانے والے عارضی ہسپتالوں میں تمام تر انتظامات کو مانیٹر کریں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ریسکیو گاڑیوں اور سٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنائیں گے اور؎ نیب تحصیلدار منیر احمد، پٹواری منشاء اور ندیم شفیع گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن گلبرگ لاہور میں پارکنگ کے تمام تر انتظامات کو مانیٹر کریں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار فوکل پرسن نامزد اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا تمام تر انتظامات کے انچارج ہوں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ غیر ملکی ٹیموں کی رہائشگاہ، اسٹیڈیم اور روٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے عام شہریوں کے لئے ٹریفک کے مسائل کو بھی کم سے کم اور ان کے حل کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔