نواں مینز بگ بیش لیگ چیمپئن شپ کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

نواں مینز بگ بیش لیگ چیمپئن شپ کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

  



سڈنی (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام جاری مینز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن جو اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ کا فائنل میچ (آج) ہفتہ کو میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کے مقام کھیلا جائے گا۔

سڈنی سکسرز کی ٹیم موئیسس ہنری کیوز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ میلبورن سٹارز کی قیادت گلین میکسویل کرینگے۔ اس سے قبل سڈنی سکسرز نے میلبورن سٹارز کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ میلبورن سٹارز نے چیلنجر میچ میں سدنی تھنڈر کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما تھیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز شامل تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی