بنگلہ دیشی کرکٹرز کا وطن کی مشہور مچھلی کھانے کی خواہش کا اظہار

  بنگلہ دیشی کرکٹرز کا وطن کی مشہور مچھلی کھانے کی خواہش کا اظہار

  



اسلام آباد(یواین پی) بنگلہ کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق، تمیم اقبال اور رائٹن داس ہلشا مچھلی کے دیوانے ہیں۔پاکستان کے دورے پر آئے بنگلہ دیشی کرکٹرز نے بنگلہ دیش کی مشہور مچھلی ہلشا کھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہونا ہے ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے اور غیرملکی کرکٹ ٹیموں کے پاکستان آنے سے کو دلچسپ کرکٹ کے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

 گزشتہ دنوں جب سری لنکا کی ٹیم بھی ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے آئی تو اس دوران سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنا من پسند کھانا دوسوا کھایا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ اب بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے مشہور مچھلی ہلشا کھانے کی فرمائش ظاہر کردی۔ بنگلہ کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق، تمیم اقبال اور رائٹن داس ہلشا مچھلی کے دیوانے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی