سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 10 فروری سے شروع ہوگا

  سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 10 فروری سے شروع ہوگا

  



ماسکو (اے پی پی) ڈبلیو ٹی اے سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا گیارہواں ایڈیشن 10 فروری سے روس میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ڈبلیو ٹی اے ٹور پر ڈبلیو ٹی اے پریمیر ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ یہ ٹورنامنٹ ہارڈ انڈور کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگی۔

جبکہ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں مارگریٹا گیسپریان اور اکاترینا مکا روا پر مشتمل روسی جوڑی ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے لئے 8 لاکھ 48 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 10 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی