امیر فنکاروں کو مالی امدادوینے پر سینئرادا کارسراپااحتجاج

امیر فنکاروں کو مالی امدادوینے پر سینئرادا کارسراپااحتجاج

  



لاہور(فلم رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے سائیں ظہور سمیت دیگر امیر فنکاروں کو مالی امداد دینے پر سینئر اداکار سراپا احتجاج بن گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک آدھ کے علاوہ جن آرٹسٹوں کی مالی مدد کی گئی ہے وہ ابھی بھی پوش بنگلوں،مہنگی گاڑیوں میں گھومتے ہیں ان کے بچے پاکستان اور بیرون ملک اپنا بزنس کررہے ہیں ان اداکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ یہ منصفانہ تقسیم نہیں ہے کیونکہ ابھی بھی بہت سارے سینئر اداکار کام نہ ہونے اور بیماریوں کا شکار ہونے کی وجہ سے مالی وسائل نہ ہونے سے اپنے گھروں میں بغیر علاج اور دوائیوں کے پڑے ہیں۔ خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا ستاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم، نجیبہ بی جی ندا یاسر،جویریہ عباسی،ثناء،فرزانہ تھیم،صاحبہ،جویریہ سعود،ماریہ واسطی اور ناصر بیراج نے کہاکہ حکومت اور اداروں کو سوچنا چاہیے کہ پہلے ان مستحق غریب آرٹسٹوں کی مدد کی جائے جو اس کے واقعی ہی حقدار ہیں۔

مزید : کلچر