کیرئیر کے دوران ہمیشہ جونیئرز کی رہنمائی کی،ہانی بلوچ

  کیرئیر کے دوران ہمیشہ جونیئرز کی رہنمائی کی،ہانی بلوچ
   کیرئیر کے دوران ہمیشہ جونیئرز کی رہنمائی کی،ہانی بلوچ

  



لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ ہانی بلوچ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران ہمیشہ جونیئرز کی رہنمائی کی ہے۔ جب میں نے شوبز میں قدم رکھا تو اس وقت پی ٹی وی واحد چینل تھا ہانی بلوچ نے کہا کہ اب بہت سارے چینلز ہیں کسی بھی فنکار کو ماضی کی طرح مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔فلم ”دہلی گیٹ“میں ایک منفرد اور اچھوتے کردار میں نظر آؤں گی۔

س فلم کے ایک ایک سین پر ڈائریکٹر ندیم چیمہ بہت محنت کررہے ہیں۔ ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور ہمیشہ پہلی ترجیح ٹی وی کی سکرین ہوتی ہے لیکن اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور غور کروں گی۔ہانی بلوچ نے کہاکہ مجھے مصنوعی چیزیں اچھی نہیں لگتیں اس لئے میں اپنے کردار کو بھی حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتی ہوں۔ انہوں نے کہا خوش رہتی ہوں اورخوش رہنے والے لوگ بھی بے حد پسند ہیں،کسی بھی کردار کو نبھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کرتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ اس میں حقیقت کا رنگ نمایاں ہونا چاہیے۔

مزید : کلچر