غالب،فیض اور صوفی تبسم کو خراج تحسین کیلئے نشست کا اہتمام

  غالب،فیض اور صوفی تبسم کو خراج تحسین کیلئے نشست کا اہتمام
   غالب،فیض اور صوفی تبسم کو خراج تحسین کیلئے نشست کا اہتمام

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں نامور شاعر،ادیب،غالب،فیض احمد فیض اور صوفی تبسم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک نشست کا انعقاد کیاگیا۔الحمراء کے نئے ماہانہ ادبی وثقافتی سلسلے ’نئی راہیں،نئی منزلیں“کے تحت روشن ستاروں نے اپنی پرفارمنس میں اعلی مثال قائم کی۔نذیر احمد میوزک سوسائٹی نے الحمراء کے پلیٹ فارم پر سرتال کی ایسی محفل سجائی کہ ہال میں موجود آرٹ سے محبت کرنے والے انہیں داددیئے بغیر نہیں رہ سکے اور وہ پرفارمنس پر مسلسل داد دیتے ہوئے نظر آئے اور اس موقع پر وہ بہت زیادہ محظوظ ہوئے۔چیئرپرسن بورڈآف گورنر لاہورآرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء اور جی سی یونیورسٹی فنون لطیفہ کے فروغ میں دوطرفہ تعاون سے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں،ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے کہا کہ الحمراء مختلف کالج ویونیوسٹیوں کے ساتھ مل کر ڈرامہ،موسیقی کی ترویج وترقی میں اہم کردارادا کررہا ہے،نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،الحمراء ان کے ٹیلنٹ کو جلا بخش رہا ہے۔نذیراحمد میوزک سوسائٹی کے تحت نوجوان گلوکاروں کاظم رضا، فیضان حیدر،واجد مختار،زاہد ہاشمی،نرگس بتول،زنیب،فضیل ودیگر نے فن کا مظاہرہ کیااس موقع پر شائقین کی بہت بڑی تعدادموجود تھی جنہوں نے نذیر احمد میوزک سوسائٹی کی پرفارمنس کو بہت سراہا۔

مزید : کلچر