ٹی وی، فلم اور تھیٹر میڈیاکی ہی ایک شکل ہے،ہنی شہزادی

ٹی وی، فلم اور تھیٹر میڈیاکی ہی ایک شکل ہے،ہنی شہزادی
 ٹی وی، فلم اور تھیٹر میڈیاکی ہی ایک شکل ہے،ہنی شہزادی

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمرہنی شہزادی نے کہا کہ ٹی وی، فلم اور تھیٹر میڈیاکی ہی ایک شکل ہے لیکن ہم اس سے اس طرح استفادہ نہیں کر سکے جس کی ضرورت تھی۔ حکومت کو چاہیے کہ معاشرے کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقداما ت کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے اجاگر کرے جس سے لوگوں کو جلد آگاہی دی جا سکتی ہے اور اس کے فوری نتائج بھی ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں کے بعد نئی نسل پروان چڑھتی ہے اور ہمارا معاشرہ آج تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے،کیونکہ یہی وہ وقت ہے جس نے ہمارے آنے والے سالوں پر اثرات مرتب کرنے ہیں۔

مزید : کلچر