نیا ٹیلنٹ شوبز انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنے میں کامیاب،سمی بٹ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سمی بٹ نے کہا ہے کہ نیا ٹیلنٹ شوبز انڈسٹری کو اندھیروں میں سے نکالنے میں کامیاب ہو ا ہے‘پروڈیوسر اور ہدایتکاروں کو حقیقی معنوں میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔ سمی بٹ نے کہا کہ فی الحال میری توجہ ٹی وی اورماڈلنگ کی طرف ہے تین چار فلموں کی آفرز ہوئی ہیں لیکن میں معیاری کام کرنے کو ترجیحی دیتی ہوں آج کل میں برانڈ شوٹ میں مصروف ہوں مستقبل میں بھی ٹی وی اور ماڈلنگ کو ہی ترجیحی دوں گی۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے پاکستانی فنکار اپنے فن کی بدولت الگ پہچان رکھتے ہیں۔