شوبز کی ایک اور جوڑی کی ازدواجی زندگی میں دارڈیں پڑ گئیں

شوبز کی ایک اور جوڑی کی ازدواجی زندگی میں دارڈیں پڑ گئیں
 شوبز کی ایک اور جوڑی کی ازدواجی زندگی میں دارڈیں پڑ گئیں

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کی ایک اور جوڑی کی ازدواجی زندگی میں دارڈیں پڑ گئیں۔پاکستان کی بین الاقوامی شہرت کی حامل گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر حامدسے خلع کے لئے دعوا دائر کردیا صنم ماروی نے اپنے وکیل کی وساطت سے فیملی کورٹ میں خلع کا دعوا دائر کیا شوہر حامد علی سے سال2009میں اسلامی قوانین کے تحت شادی ہوئی، اور ہمارے تین بچے بھی ہیں شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا،صنم ماروی نے کہا ہے کہ شوہر بچوں کے سامنے گالیاں نکلتا ہے اور مارتاپیٹتا ہے،اپنے بچوں کی خاطر شوہر کے کا ظلم برادشت رہی۔صنم ماروی کا کہنا ہے کہ ان کاشوہر کے ساتھ مزید گزار ممکن نہیں ہے لہذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صنم ماروی اور حامد کے مشترکہ دوست دونوں کے رشتے کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

مزید : کلچر