فلمی صنعت کی بحالی کیلئے لگن سے کام کرنا ہوگا،ظفر عباس کھچی

فلمی صنعت کی بحالی کیلئے لگن سے کام کرنا ہوگا،ظفر عباس کھچی
 فلمی صنعت کی بحالی کیلئے لگن سے کام کرنا ہوگا،ظفر عباس کھچی

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلمی صنعت کی مکمل بحالی کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔میری نئی ویب سیریزمنفرد موضوع پر مبنی ہے شوبزانڈسٹری میں ابھی بھی پیسہ لگایا جا ئے توشوبزانڈسٹری کواس کے پاؤں پرکھڑا کیا جاسکتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ ہمیں انتہائی باصلاحیت، پیشہ ور اور قابل موسیقاروں، کیمرہ مینوں، لکھنے والوں اور ہدایت کاروں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہارر ظفر عباس کھچی نے کیا، پڑھے لکھے لوگوں کی آمد سے ہی فلمی صنعت میں تبدیلی آئی ہے۔

پڑھے لکھے لوگوں کے بغیرہم معیاری وکامیاب فلمیں نہیں بنا سکتے،ایک سوال کے جوا ب میں ظفر عباس کھچی نے کہا کہ فلموں کا بہترین معیار، ڈیجیٹل ساؤنڈ اور ماہرتکنیک کارہی شوبزانڈسٹری کوزوال سے عروج کی طرف لے جاسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت انڈسٹری کوایسی فلموں کی ضرورت ہے جن میں حقیقت دکھائی جائے،توہم بھی پڑوسی ملک کی طرح معیاری فلمیں بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

مزید : کلچر