کلاسیکی کی تعلیم اور ریاضیت ضروری،عینی طاہرہ

کلاسیکی کی تعلیم اور ریاضیت ضروری،عینی طاہرہ
 کلاسیکی کی تعلیم اور ریاضیت ضروری،عینی طاہرہ

  



لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ اچھے گلوکار کے لیے کلاسیکی کی تعلیم اور ریاضیت بہت ضروری ہے جس پر نوجوان نسل بالکل توجہ نہیں دے رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے لوگوں نے گانے کو آسان سمجھ لیا ہے اس وقت باتھ روم سنگر بھی اپنے پیسے کا استعمال کرکے جدید ٹیکنالوجی اور اچھا ویڈیو بنا کر اپنی سنگنگ کا شوق پورا کرر ہا ہے اچھے گلوکار کے لئے کلاسیکل کی تعلیم اور ریاضیت بہت ضروری ہے، جس پر نوجوان نسل بالکل توجہ نہیں دے رہی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی‘موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا پیغام کا بہترین ذریعہ ہے ہمیں اپنی موسیقی کر فخر کرنا چاہیے۔

مزید : کلچر