مظہر راہی کے گانے ’ہرا رنگ‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

مظہر راہی کے گانے ’ہرا رنگ‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم
 مظہر راہی کے گانے ’ہرا رنگ‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

  



لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار مظہر راہی کے نئے گانے ’ہرا رنگ‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔یہ گانا کچھ عرصہ قبل ریلیز کیا گیا تھاجسے پہلے دو روز ہی ہزاروں لوگوں نے دیکھاتھا۔ اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ مظہر راہی کے ساتھ پہلی بار فضا علی نے بھی گلوکاری کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ گانے کی وڈیو میں بھی دونوں فنکار شامل ہیں۔یہ گانا پنجابی کلچر کی عکاسی کرتا ہے جسے شادی بیاہ کے خاص موقع کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مظہر راہی کا شمار ملک کے مقبول ترین گلوکاروں میں ہوتا ہے جن کا ہر گانا ہی سپرہٹ ہوتا ہے،کچھ عرصہ پہلے ان کے گانے ”ٹک ٹاک“ نے بھی بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔نئے گانے کے بارے میں فضا علی کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ مظہر راہی جیسے مقبول گلوکار کے ساتھ گایا ہوا میرا یہ گیت تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔مظہر راہی کا کہنا ہے کہ میں گانے کی پسندیدگی پر شائقین کا بہت مشکور ہوں۔

مزید : کلچر