تجاوزات ختم، سڑکوں پر کہیں بھی پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے: وزیراعلٰی سندھ

تجاوزات ختم، سڑکوں پر کہیں بھی پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے: وزیراعلٰی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ ہونے پراظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ سڑکوں پر کہیں بھی پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے۔جمعہ کووزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی ڈویلپمنٹ پر اجلاس منعقد ہوا،اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہاکہ کراچی میں 449 اسکیموں پر کام چل رہا ہے جن کی مالیت 40.6 بلین روپے ہے، سندھ حکومت نے ابھی تک 15.14 بلین روپے جاری کئے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ ابلتے ہوئے گٹر وں کو ٹھیک کرائیں۔انہوں نے ناتھا خان یوٹرن کا کام یکم اپریل شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 143 ملین روپے میں نے محکمہ بلدیات کو فراہم کر دیئے ہیں، سب چورنگی پر جو انڈرپاس فیز ٹو کی طرف جانے والی سڑک کو شروع کرنے کی بھی ہدایت کی،علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ لیفٹ سائیڈ پر جو عمارت موجود ہے جس نے فیز ٹو کی سڑک بلاک کی ہے اس کو ایک ماہ میں بلڈوز کیا جائے،اس کے ساتھ ہی مراد شاہ نے بیوٹی فکیشن بھی کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی سندھ نے سڑکوں پر پارکنگ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ سڑکوں پر کہیں بھی پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ گذری کو زم زما سے ملانے والی سڑک پر بھی تجاوزات ختم کیے جائیں۔ وزیراعلی سندھ کی وزیر بلدیات کو ہدایت کی کہ اس سڑک کی مرمت کر کے بہترین بنا دیں، جو اسکیمیں مکمل ہوئیں ان کی پی سی فور جمع کرائیں۔انہوں نے کہاکہ 6 اضلاع کی سڑکوں کے پیچ ورک کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، مجھے ان سڑکوں کی پیچ ورک ہوتا ہوا نظر آئے۔وزیراعلی سندھ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی چڑیا گھر کا کام بہت سست روی کا شکار ہے، چڑیا گھر کے کام کو تیز کریں، میں خود جلد دورہ کرنا شروع کروں گا۔
سندھ حکومت

مزید :

صفحہ اول -