منی بجٹ کی شکل میں ایک اور معاشی بم گرایا جارہا ہے:مولابخش چانڈیو

منی بجٹ کی شکل میں ایک اور معاشی بم گرایا جارہا ہے:مولابخش چانڈیو

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینٹر مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ نالائق حکمران منی بجٹ کی شکل میں قوم پر ایک اور معاشی بم گرانے جا رہے ہیں۔جمعہ کوجاری اپنے بیان میں سینٹر مولابخش چانڈیونے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب لوگ گھروں سے نکل کر اس حکومت کا جنازہ اٹھائیں گے،حکومت غریب اور متوسط طبقے کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا کر ختم کر دینا چاہتی ہے،یہ حکمران خود ہی اپنے غلط فیصلوں اور پالیسیوں کے تلے دب جائیں گے،نالائق حکمران منی بجٹ کی شکل میں قوم پر ایک اور معاشی بم گرانے جا رہے ہیں،قومی خزانے کو عمران خان کے پیارے اور خان صاحب عوام کو لوٹ رہے ہیں، منی بجٹ عمران خان حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، سانس لینا تو پہلے دشوار کر دیا، منی بجٹ میں کیا ہوا پر بھی ٹیکس لگے گا؟۔انہوں نے کہا کہ ایسی ناکام، نااہل اور نالائق حکومت کا جانا اب ٹھہر چکا ہے،دال اور آلو تک غریب کی پہنچ سے دور کر دیے گئے،یوٹرن پر یوٹرن لے کر خان صاحب معیشت کو زوال کی گہری کھائی تک لے آئے ہیں،چندے سے معیشت چلانے والوں نے پوری قوم کو کنگال بنا دیا ہے،عوام کی جیبیں خالی کرنے کے بعد اب حکمران جونک بن کر خون چوس رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول