وزیراعلیٰ محمود خان کا دورہ لنڈی کوتل،مسائل کے انبار

وزیراعلیٰ محمود خان کا دورہ لنڈی کوتل،مسائل کے انبار

  



خیبر (عمران شینواری)وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کا دورے لنڈیکوتل کے موقع پر تقریب میں شریک قومی مشران سیاسی کارکنا ن یوتھ اور تاجرون نے مسائل کے انبار لگا دئیے اولسی ناستہ تقریب میں یوتھ اور قومی مشران کے درمیان اس وقت بدنظمی پیدا ہو گئی جب یوتھ کے کارکن نے اے دی آر کا مخالفت کی تو اس پر قومی مشران نے چیخے لگا نا شروع کی اولسی ناستہ تقریب میں ڈی سی خیبر نے دس سالہ ترقیاتی منصوبوں پرپرزیٹینشن پیش کی جس میں زیادہ تر ایف سی آر وقت کے ترقیا تی منصوبے بھی شامل تھے وزیر اعلی کے دورے سے لنڈیکوتل کے عوام پرامید تھے کہ بڑے منصوبوں کے اعلانات کئے جائیں گے لیکن ایسے کوئی منصوبے کا اعلان نہیں کیا گیا جس پر جلد ی کام شروع ہوسکے اور عوام کو فائدہ پہنچ سکے اس لئے تقر یب میں موجود مشران تا جروں اور سیا سی لوگوں نے پینے کے صاف پانی، بجلی تھری اور فورجی سکولوں اور کالجز ہسپتالوں کے علاوہ طورخم بارڈر پر روز گا رکے حوالے سے مسائل بیان کئے وزیراعلی دورے پر ایم پی اے شفیق شیر آفرید ی نے کہا کہ وزیر علی کے دورے فائدہ ہو گا جودس منصوبے پیش کئے اس پر کام ضرور ہو گا ور لوگوں کو فا ئدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ تمام تر قیا تی منصوبون پر ان کانظر ہیں اور میرٹ پر تمام کام ہونگے شفیق شیر نے کہا کہ بہت جلد عوام گراونڈ پر کام دیکھیں گے اور تبدیلی محسوس کرینگے انہوں نے کہا کہ انہون نے پلاننگ کی ہے اور وزیر اعلی دورے کا مقصد یہی تھا کہ قبائلی عوام کو پتہ چل سکے کہ انکے کیلئے بہت بڑے منصوبوں شروع ہورہے ہیں اور تاریکی کا دور ختم ہو گیا ہیں اب قبائلی علا قوں میں خوشحالی آئیگی دورے کے حوالے سے جماعت اسلامی کے سینئر رہنماء مقتدر شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ دور ے سے بلکل مطمئن نہیں ہیں کیونکہ صرف گا گے گی سے کام لیا گیا جو منصوبے پیش کئے اس میں ایک پر بھی کام شروع نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی قبائلی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ انکے پاس کوئی فنڈز نہیں ہیں صرف قبائلی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تقریب میں صرف اپنے لوگوں اور منظور نظر لوگوں کو بات کرنے کا موقع دیا گیا باقی لوگوں سے وزیر اعلی نے ملاقات نہیں کی وہ اگر وہ عوام ہیں تو پھر کیو ں لوگوں سے نہیں ملے انہوں نے کہا کہ لوگ پینے کے صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں بلکہ بجلی ایک جھلک کیلئے تر ستے ہیں سکولوں ہسپتالوں میں بہت مسائل ہیں اس کوجلد ازجلد حل کرنے کی ضرورت ہیں دورے کے حوالے سے جب قومی مشر ملک عبدالرزاق آفریدی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جو دس سالہ تر قیا تی منصوبے پیش کئے اگر اس پر صحیح طریقے سے کام کیا گیا تو یقینا بہت بڑے منصوبے ہیں اور سے قبائلی عوام کے مشکلات کم ہو سکے گے انہوں نے کہا کہ واقعی صحت انصاف کارڈ اچھا پروجیکٹ ہیں لیکن زیا دہ تر قبائلی عوام کو یہ پتہ نہیں اس پر کونسے ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیا جا تا اس لئے اس سلسلے میں قومی مشران کو اعتماد میں تا کہ وہ اپنے علاقوں میں عوام کو بتا سکے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے جو بات بازار ذخہ خیل کے حوالے سے کی کہ وہاں پرہسپتال مکمل ہو گیااور ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ساتھ کروڑ روپے لاگت سے ہا سٹل تعمیر کررہے ہیں خوش آئند ہیں کیونکہ ہاسٹل تعمیر ہونے وعملہ وہاں پر رہائش اختیار کرینگے وزیر اعلی دورے سے لنڈیکوتل کے سیا سی تاجروں اور طلباء کے ملا جولہ ردعمل سامنے آیا کیونکہ یہ وزیر اعلی کا پہلا دورہ تھا

مزید : صفحہ اول