عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل ہماری ترجیح،غزن اورکزئی

  عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل ہماری ترجیح،غزن اورکزئی

  



ہنگو(بیوروپورٹ)معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ کے پی کے برائے ایکسائز ایم پی اے اورکزئی غزن جمال اورکزئی نے کہا ہے کہ عوامی مفاد عامہ کے جاری ترقیاتی منصوبے بر وقت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ضلع اورکزئی میں ڈاکٹر وں سمیت سرکاری تعینات عملہ فرائض متعلقہ ضلع میں ہی انجام دہی ممکن بنائیں۔عطائی ڈاکٹروں سمیت قوانین کی عدم پاسداری کے مرتکب سرکاری عملہ کے خلاف بلا تفریق محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔لائن ڈیپارٹمنٹس کے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے ایکسائز و فوکل پرسن برائے ایکسیلیرٹڈایمپلی مینٹیشن پروگرام غزن جمال اورکزئی کواپنے متعلقہ محکموں کے افسران نے محکمانہ کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ترقیاتی منصوبوں کے تحت 7نکلو میٹر روڈ کی مارچ تک تعمیر سمیت یو ایس ایڈ کی تعاون سے 29 تعلیمی اداروں کی تعمیر پر کام جاری رکھی ہوئی ہے۔ صحت کے شعبہ میں دو ہسپتالوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ بنیادی صحت کے تین مراکز کی تعمیر میں ٹھیکداروں کی عدم دلچسپی تاخیر کا باعث بن رہی ہے۔پلاننگ اینڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے معاون خصوصی کو فنڈز فراہمی اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے آئیندہ کے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ محکمہ جنگلات اور زراعت بالترتیب شجر کاری مہم کے لئے پودوں کی فراہمی اور بلین ٹری سونامی مہم تیز کرنے سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ عوامی شعور اجاگر کرنے اور مفت پودوں کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا۔ جبکہ موسم بہار میں ہونے والی سبزیوں کی بیچ کی تقسیم، اخروٹ کے درختوں کی بوائی، اور نشونما کے زریعے مقامی افراد کی معاشی حالت بہتر بنانیکی جامعہ حکمت عملی بھی پیش کی۔ جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے سکیموں سے متعلق بھی معاون خصوصی کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے غزن جمال اورکزئی نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں میونسپل انتظامیہ صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے گندگی اور غلاظت کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کے لئے ویسٹ ڈمپنگ سائٹ نشاندہی کریں اور جامعہ پلان مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت سمیت تمام اداروں میں افسران اور سٹاف کی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔انہوں نے سرکاری افسران پر زور دیا کہ عوامی مفاد کی ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی کے لئے حکومتی پالیسی کے تحت ترجیحات کے مطابق ترقی کا عمل تیز کیا جائے۔

مزید : صفحہ اول