عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح،ریاض خان

    عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح،ریاض خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ ریاض خان نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور ان کو زندگی کی بنیادی ضروریات ان کے دہلیز پر فراہم کرناموجودہ حکومت کا اولین ترجیح ہے ا نہوں نے کہا کہ پسماندہ اور دور درازعلاقوں کے عوام کی حالت بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی افس بونیر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بونیر محمد خالد نے اجلاس میں معاون خصوصی کو مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بونیر کے ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کر رہے ہیں جو دکاندار مقررہ ریٹ سے زیادہ کوئی چیز بیچتا ہے تو ان کے خلاف سخت ایکشن اور قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔ اس موقع پرریاض خان نے ہدایت جاری کی کہ بونیر میں ڈرایونگ لائیسنس کے اجراء کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ لوگ بار بار دفتروں کا رخ نہ کرے انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش نہیں نہ کرپٹ عناصر کی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے قیادت میں ایسا پاکستان بنے گا جہاں عام آدمی کو تمام سہولیات میسر ہوگی انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے ہر ایک کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بونیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کے رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور تمام کام عوام کی مشاورت سے مکمل کیا جا ئے ا نہوں نے کہا ضلع بونیر کو ماڈل ضلع بنانا ان کا مشن ہے ا نہوں نے مزید احکامات جاری کئے کہ ایک ماہ کے اندر اندر ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائے جس کے تحت ضلع بونیر میں ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -