مشیر تعلیم خلیق الرحمان سے وائس چانسلر منظور حسین کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

    مشیر تعلیم خلیق الرحمان سے وائس چانسلر منظور حسین کی سربراہی میں وفد کی ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم خلیق الرحمان سے ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر منظور حسین شاہ کی سربراہی میں کنٹریکٹ ملازمین کے مسئلے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سول سیکرٹریٹ میں جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی کو ہزارہ یونیورسٹی کے مالی امور اور ۹۰۰۲، ۰۱، ۱۱، ۲۱کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جامعہ کی مالی پوزیشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اعلیٰ تعلیم خلیق الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی تمام جامعات کے لئے بہترین بزنس ماڈل متعارف کروانے کے حوالے کام جاری ہے، جبکہ اس وقت جامعہ ہزارہ کی مالی پوزیشن مستحکم ہونا بہترین انتظامی امور کی نشاندہی ہے۔ ۸۰ کنٹریکٹ اور ۳ ایڈمنسٹریٹو آفیسرز کی مستقلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام قانونی نکات کا جائزہ لیں گے اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔ کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے کورٹ سے رجوع کرنے اور اس کے بعد کی صورتحال کا تمام پہلو سے جائزہ لیا جائے اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔

مزید : صفحہ اول