سوات اور گردونواح میں 4.4شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس

سوات اور گردونواح میں 4.4شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف وہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مینگورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرا ئی 290 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔یاد رہے اس سے قبل گزشتہ ماہ کی 3 جنوری کو بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلے کا مرکز پاک، افغانستان اور تاجکستا ن کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ

مزید :

صفحہ اول -