پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ،دونوں پائلٹ محفوظ

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ،دونوں پائلٹ محفوظ

  



ٹوبہ ٹیک سنگھ، شور کوٹ چھاؤنی (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں چک نمبر 496کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کے تر بیتی طیارے نے رفیقی ائیر بیس سے پرواز کی تھی کہ تکنیکی خرابی کے باعث نواحی چک496ج ب کے قریب موٹر وے سے ملحقہ گندم کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ پائلٹ نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت استعمال کرتے ہوئے طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچایا،اور کھیتوں کا رخ کیا، کھیتوں میں گرتے ہی طیارے کے ملبہ کو آگ لگ گئی،جبکہ حادثہ میں طیارہ میں سواردونوں پائلٹ محفوظ رہے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار قریشی، پاک فضائیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

تربیتی طیارہ

مزید : صفحہ اول