مسلم لیگ ن کانیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کافیصلہ

مسلم لیگ ن کانیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کافیصلہ
مسلم لیگ ن کانیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کافیصلہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کافیصلہ کیا ہے،ن لیگی رہنماقمرالسلام سمیت 20 ملزمان نے بریت کی درخواست دے دی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ لینے کافیصلہ کیا ہے،ن لیگی رہنما قمرالسلام سمیت 20 ملزمان نے بریت کی درخواست دے دی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس پرشہبازشریف،فواد حسن فواد اوراحد چیمہ نے قانونی ماہرین سے رابطے کرلئے،پیپلز پارٹی رہنما کے آصف ہاشمی نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے کا فیصلہ کیا ہے،

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چودھری شوگر ملزمیں نوازشریف،مریم نوازسمیت دیگر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، سعداورسلمان رفیق پیراگون کرپشن کیس میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور