منشیات برآمدگی کیس،راناثنااللہ کی گاڑی کی سپردداری سمیت3 درخواستیں مسترد

منشیات برآمدگی کیس،راناثنااللہ کی گاڑی کی سپردداری سمیت3 درخواستیں مسترد
منشیات برآمدگی کیس،راناثنااللہ کی گاڑی کی سپردداری سمیت3 درخواستیں مسترد

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست سمیت3 درخواستیں مستردکردیں اور سماعت7 مارچ تک ملتوی کردی،عدالت نے کہاہے کہ آئندہ تاریخ سماعت پر رانا ثنااللہ پر فردجرم عائد کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں راناثنااللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے لیگی رہنما کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دیدی۔

رانا ثنااللہ کے وکیل نے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ بار کے الیکشن ہیں ،29 فروری کے بعد کی تاریخ دی جائے،اس عدالت میں اور بھی کیسزہیں،کیا پراسیکیوشن کو ان کیسز میں جلدی نہیں ،پراسیکیوشن نے کہا کہ راناصاحب الزام لگاتے ہیں پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کررہی ہے ،عدالت سے استدعاہے کہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔

جج انسداد منشیات عدالت نے راناثنااللہ کی گاڑی کی سپردداری کی درخواست مستردکردی،عدالت نے زیرسماعت مقدمات کی وجہ سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی پراسیکیوشن کی درخواست بھی مستردکردی،عدالت نے راناثنااللہ کی گرفتاری کی ویڈیو فراہم کرنے کی درخواست بھی مستردکردی،جج انسداد منشیات عدالت نے کہا کہ آئندہ تاریخ سماعت پر رانا ثنااللہ پر فردجرم عائد کی جائے گی ،کیس کی مزید سماعت7 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور /اہم خبریں