دبئی میں 1200 سے زائد پاکستانیوں کی جائیدادوں کا انکشاف، ایف آئی اے متحرک ، بڑا قدم اٹھا لیا

دبئی میں 1200 سے زائد پاکستانیوں کی جائیدادوں کا انکشاف، ایف آئی اے متحرک ، ...
دبئی میں 1200 سے زائد پاکستانیوں کی جائیدادوں کا انکشاف، ایف آئی اے متحرک ، بڑا قدم اٹھا لیا

  



لاہور(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے اپنے افسران سے دبئی میں جائیداد بنانے والے 1225 پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی خریدنے والے 1225 پاکستانیوں سے تحقیقات کے معاملے میں ایف ائی اے ایک بار ہھر متحرک ہوگئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام ڈائریکٹر کو ایک لیٹر ارسال کیا ہے جو کہ یو اے ای میں جائیداد بنانے والوں سے متعلق ہے۔

ایف آئی اے اکنامک اینڈ کرائم ونگ کے جاری کردہ اس لیٹر میں پوچھا گیا ہے کہ پراپرٹی خریدنے والے جن افراد کے خلاف انکوائریاں مکمل نہیں ہوئیں اس کی کیا وجوہات ہیں؟ اور جن کے خلاف تحقیقات مکمل ہو گئی ان کے خلاف قانون کے مطابق کیا کارروائی عمل میں لائی گئی؟

ایف آئی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام ڈائریکٹر رواں ماہ ہی اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ارسال کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور