سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات اورآئین کے منافی ہے،وزیرقانون

سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات اورآئین کے منافی ہے،وزیرقانون
سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات اورآئین کے منافی ہے،وزیرقانون

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات اورآئین کے منافی ہے،سپریم کورٹ 1994 میں سرعام پھانسی کوغیرآئینی قراردے چکی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی سے بچوں سے زیادتی وقتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد پاس ہونے پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ سرعام پھانسی اسلامی تعلیمات اورآئین کے منافی ہے،سپریم کورٹ 1994 میں سرعام پھانسی کوغیرآئینی قراردے چکی ہے۔فروغ نسیم نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے سرعام پھانسی آئین کےساتھ شریعت کی بھی خلاف ورزی ہے،وزارت قانون آئین وشریعت کیخلاف کوئی قانون نہیں بنائےگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد