کرونا وائرس سے پہلا امریکی شہری ہلاک

کرونا وائرس سے پہلا امریکی شہری ہلاک
کرونا وائرس سے پہلا امریکی شہری ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے پہلا امریکی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر ووہان میں موجود ایک امریکی شہری وائرس سے متاثر ہوکر دم توڑ گیا گیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیویار ک ٹائمز نے اپنی خبر بیجنگ میں موجود امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے حوالے سے جاری کی ہے۔ ہفتے کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کے بعد کہا جارہا ہے کہ چینی شہر ووہان میں انتقال کرجانے والے یہ شخص پہلے امریکی شہری ہیں جو اس موذی مرض کا نشانہ بنے۔
یاد رہے کہ اس وباکے پھیلنے کا مرکز بھی چینی صوبے ہوبے کا شہر ووہان ہے ۔ اس وائرس سے چین میں سات سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد اکتیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔