نجی ٹی وی کے کیمرہ مین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

نجی ٹی وی کے کیمرہ مین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
نجی ٹی وی کے کیمرہ مین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کے کیمرہ مین رضوان ملک حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے، ان کی نماز جنازہ بعد ازنماز ظہر ادا کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی فورٹی ٹو کے کیمرہ مین رضوان ملک معمول کے مطابق اپنے گھر پر موجود تھے کہ اس دوران ان کی اچانک طبیعت بگڑگئی، رضوان ملک کوکوٹ خواجہ سعید ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹرز کے مطابق رضوان کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے، رضوان ملک گزشتہ کئی سالوں سے سٹی نیوز نیٹ ورک کے ساتھ منسلک تھا، متوفی رضوان ملک کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر ان کی رہائشگاہ گجر پورہ کے علاقے مکہ کالونی میں ادا کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور