ایف آئی اے میں بھی سینکڑوں بھرتیاں، بے روز گار نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی

ایف آئی اے میں بھی سینکڑوں بھرتیاں، بے روز گار نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی
ایف آئی اے میں بھی سینکڑوں بھرتیاں، بے روز گار نوجوانوں کیلئے بڑی خبرآگئی

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کیلئے 1257 نئی اسامیوں پر بھرتی کی اجازت د ے دی گئی۔ دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے سربراہ واجد ضیا کو اس سلسلے میں گرین سگنل دیدیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ 22 جنوری کو بھرتیوں پر پابندی کے حکم نامہ میں نرمی کیلئے خط لکھا تھا۔ ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور 7 ڈائریکٹرز کی اسامیوں پر بھی بھرتی ہوگی۔اس کے علاوہ جن اسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی گئی ہے ان میں 97 انسپکٹر، 121 سب انسپکٹر، 252 اے ایس آئی، 159 ہیڈ کانسٹیبل اور 373 کانسٹیبل شامل ہیں۔

وزارت خزانہ نے بھرتیوں کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بھرتیوں کا تمام عمل بجٹ سے قبل مکمل کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان اسامیوں کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ سابق حکومت نے 2013 میں ایف آئی اے میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد