کرونا وائرس کاخوف،تمام اقسام کے گوشت،جانوروں اورپرندوں کی درآمد پر پابندی

کرونا وائرس کاخوف،تمام اقسام کے گوشت،جانوروں اورپرندوں کی درآمد پر پابندی
کرونا وائرس کاخوف،تمام اقسام کے گوشت،جانوروں اورپرندوں کی درآمد پر پابندی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت تجارت نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر تمام اقسام کے گوشت،جانوروں اورپرندوں کی ملک میں درآمد پر پابندی لگادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تجارت نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے کرونٹائین ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیاہے،خط میں کہاگیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث تمام اقسام کے گوشت،جانوروںاورپرندوں کی درآمد پر فوری طور پرپابندی لگا دی گئی ہے،وزارت تجارت نے کہا ہے کہ پابندی کا اطلاق ملک بھر میں فوری ہوگااورفیصلہ کروناوائرس کے پیش نظرکیاگیا ۔

خط میں کہا گیاہے کہ سکیمڈملک،گوشت کی مصنوعات سمیت تمام چیزوں پر پابندی ہوگی ،چین سے درآمد ہونے والی پولٹری فیڈ بھی نہیں آ سکے گی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد