کوہاٹ انڈس ہائی پراسلحہ کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

کوہاٹ انڈس ہائی پراسلحہ کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
کوہاٹ انڈس ہائی پراسلحہ کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

  



کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہاٹ انڈس ہائی پراسلحہ کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتارکرلیاگیا،تلاشی کے دوران گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمدہوا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کوہاٹ انڈس ہائی پراسلحہ کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتارکرلیاگیا،تلاشی کے دوران گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمدہواجس پر اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ بنوں پولیس کا اہلکار وحید اللہ اسلحہ جنوبی اضلاع میں سمگل کررہا تھا،اسلحے میں کلاشنکوف،10پستول،723 کارتوس اور 5 چارجر شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /کوہاٹ