کروناوائرس:چینی جوڑے کی اپنی ہی شادی میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت

کروناوائرس:چینی جوڑے کی اپنی ہی شادی میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت
کروناوائرس:چینی جوڑے کی اپنی ہی شادی میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کرونا وائرس نے ایک ہی ماہ میں چینی شہریوں کی زندگیوں پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ جہاں تمام معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں وہیں معاشرتی رسوم و رواج پر بھی اثرانداز ہوئے ہیں۔اور کچھ منفردشادیوں کی کہانیاں بھی سننے پڑھنے اور دیکھنے کو مل رہی ہیں، ایسی ہی ایک منفرد شادی سنگا پور میں ہوئی۔ایک چینی جوڑے نے اپنی شادی کااعلان کیا تو لوگوں نے خوف کی وجہ سے ان کی شادی میں شرکت سے معذرت کرلی جس پر جوڑے نے بذریعہ ویڈیو لنک اپنی شادی میں شرکت کا فیصلہ کیا۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق
نئے چینی سال کیلئے چین جانے والے ایک جوڑے نے سنگاپور واپس آکر شادی کا اعلان کیا تو ان سے وابستہ لوگوں نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شرکت سے انکار کردیا۔جوزف یوااور کینگ ٹنگ وائرس سے متاثرہ صوبہ ہوبئی سے ملحقہ صوبے ہونان میں گئے تھے۔کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے مہمانوں نے چینی جوڑے کی شادی میں شرکت سے انکار کردیامہمانوں کے انکار پر دولہا دلہن نے شادی کی تقریب منسوخ کرنے کی بجائے ایک انوکھا حل نکالا اور براہِ راست ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی میں شرکت کی۔
شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے تمام مہمان شادی ہال پہنچے جہاں دولہا دلہن نے مہمانوں سے دور رہنے کے لیے خود کو ویڈیو کال پر رکھا اور شادی ہال میں اپنی حاضری ویڈیو کال کے ذریعے یقینی بنائی، اس دوران دولہا دلہن نے شادی کے لباس بھی زیب تن کیے اور ہال میں موجود مہمانوں سے ویڈیو کال کے ذریعے ہی مبارکبادیں وصول کرتے رہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق دولہا دلہن کا تعلق چینی صوبے ہونان سے ہے جس کی سرحد کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چینی صوبے ہوبئی سے ملتی ہے۔دولہا دلہن حال ہی میں نئے سال کا آغاز ہونان میں اپنی فیملی کے ساتھ کرکے سنگاپور واپس لوٹے تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر دلہا کا کہنا تھا کہ جب مہمانوں نے کرونا کے خوف کی وجہ سے تقریب میں شرکت سے انکار کیا تو انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس سے تمام مہمان حیرت زدہ ہوگئے لیکن پھر سب لوگوں نے خوشی خوشی تقریب میں شرکت کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -