موسم رخ بدلنے لگا، سردی کم، درجہ حرارت بڑھنے لگا

موسم رخ بدلنے لگا، سردی کم، درجہ حرارت بڑھنے لگا
موسم رخ بدلنے لگا، سردی کم، درجہ حرارت بڑھنے لگا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد اورلاہور میں شدید دھند کے بعد روشن دنوں سے موسم رخ بدلنے لگا، سردی کم ہورہی جبکہ درجہ حرارت بڑھنے لگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آج صبح سردی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی،درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاتاہم یہ 17ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چنددنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کاامکان ہے جس سے سردی کی شدت کم ہوگی۔تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہے گا۔پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور نارووال میں کل صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہےگا جبکہ کوئٹہ، قلات اور زیارت میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا میں بھی آج موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔چترال، دیر اور مالم جبہ میں مطلع ابرآلود رہے گا۔اسی طرح گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسردرہنے کا امکان ہے تاہم آنے والوں چند دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے سے سردی کی شدت کم ہوسکتی ہے´

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مری میں 03ملی میٹر بارش اور01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔استور منفی 12، گوپس، کالام منفی 11، پاراچنار منفی 09، ہنزہ، بگروٹ منفی07، قلات، راولاکوٹ، ما لم جبہ، دیر منفی 04، کوئٹہ اور مری میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : قومی /ماحولیات