مسلسل 2 ماہ سے حکومتی برآمدات میں کمی لیکن وجہ کیا بنی ؟ ممکنہ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) نقد ادائیگی میں سبسڈی دینے اور کرنسی کی قدر میں متعدد مرتبہ کمی کے باوجود پاکستانی اشیا کی برآمد میں مسلسل 2 ماہ سے منفی نمو دیکھی گئی جبکہ حکومت کی جانب سے اسے درست کرنے کے اقدامات ابھی تک نہیں اٹھائے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ برآمدات میں کمی گزشتہ برس دسمبر سے ہونا شروع ہوئی جب یہ 3.8 فیصد تک گر گئی تھی اور جنوری 2020 میں بھی کمی کا یہ سلسلہ برقرار رہا۔اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت عبدالرزاق دائود کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ جس میں برآمدات میں اس کمی کی وضاحت کی گئی ہو۔
واضح رہے کہ اس وقت وزارت تجارت کی ساری توجہ منڈیوں تک ترجیحی رسائی حاصل کرنے اور اس کے لیے مذاکرات کرنے پر ہے لیکن اسے مقامی پیداوار سے منسلک نہیں کیا گیا۔