جسٹس مقبول باقر حملہ کیس میں ملزموں پر 15 فروری کو فردجرعائد کی جائے گی

جسٹس مقبول باقر حملہ کیس میں ملزموں پر 15 فروری کو فردجرعائد کی جائے گی
جسٹس مقبول باقر حملہ کیس میں ملزموں پر 15 فروری کو فردجرعائد کی جائے گی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس مقبول باقر حملہ کیس میں ملزموں پر 15 فروری کو فردجرعائد کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت کراچی میں جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کی سماعت ہوئی،کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد وں کو عدالت میں پیش کیاگیا،چالان میں کہاگیا ہے کہ جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر26 جون 2013 کو حملہ کیاگیا تھا،سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے ،حملے میں 9 رینجرز و پولیس اہلکار جاں بحق اور21 زخمی ہوئے تھے ،ملزم معصوم بلاعرف ابوبکر عرف خاکسارمجسٹریٹ کے روبرواعتراف جرم کر چکا ہے ۔عدالت نے کہا کہ ملزموں پر 15 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی