چودھری شوگرملزکیس،نیب کاحسن نوازاورحسین نوازکواشتہاری کرانےکافیصلہ

چودھری شوگرملزکیس،نیب کاحسن نوازاورحسین نوازکواشتہاری کرانےکافیصلہ
چودھری شوگرملزکیس،نیب کاحسن نوازاورحسین نوازکواشتہاری کرانےکافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے چودھری شوگر ملز کیس میں حسن نوازاورحسین نوازکواشتہاری کرانے کافیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ (نیب)نے چودھری شوگر ملز کیس میں حسن نوازاورحسین نوازکواشتہاری کرانے کافیصلہ کیا ہے،دونوں بھائیوں کو اشتہاری قراردلوانے کےلئے احتساب عدالت لاہورمیں درخواست دائر کی جائے گی ۔
چودھری شوگر ملز کیس میں حسن نوازاور حسین نواز بھی شامل تفتیش ہیں،متعدد بار طلبی کے باجود دونوں بھائی نیب پیش ہوئے نہ ہی تحقیقات میں شامل ہوئے۔